لاہور : حیدر علی کی نیشنل ٹی کپ میں شرکت زبردست بلے بازی – حیدر علی کی 50 کی بدولت نارتھن کی ٹیم میچ جیت گئی!
نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2021 کا آغاز سے راولپنڈی میں ہوگا ہے – ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں نارتھن اور بلوچستان کی ٹیمیں مد مقابل تھی – نارتھن نے بآسانی فتح حاصل کرلی-
بلوچستان کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 139 رن بنائے – عماد بٹ نے اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے 34 رن بنائے اور ان کے علاوہ کوئی کچھ خاص نہیں کرسکا- نارتھن کی طرف سے ہارس رؤف نے لاجواب گیند بازی کی اور 18 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں –
140 رن کے تعاقب میں تارتھن کی ٹیم کو کوئی مشکل نہیں ہوئی اور آرام سے 140 رن چیز کرلیے- حیدر علی نے لاجواب بلے بازی کرتے ہوئے 41 گیندوں پر 56 رن بنائے اور آصف علی نے 43 رن کی لاجواب اننگ کھیل کر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا – حیدر علی نے سلیکٹرز کے لیے ایک اور پریشانی بھی کھڑی کردی –
یاسر شاہ، اکف جاوید اور کاشف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی –