You are currently viewing تخم ملنگا رات بھر بھگو کر رکھ دیں اور پھر اس کو بالوں میں لگائیں ۔۔۔ جانیئے بے جان بالوں میں جان ڈالنے کا بہترین ٹریٹمنٹ وہ بھی گھر میں

تخم ملنگا رات بھر بھگو کر رکھ دیں اور پھر اس کو بالوں میں لگائیں ۔۔۔ جانیئے بے جان بالوں میں جان ڈالنے کا بہترین ٹریٹمنٹ وہ بھی گھر میں

آج کل بالوں کا گرنا ہر ایک کے لئے عام مسئلہ بن چکا ہے جس سے تقریباً ہر دوسرا فرد پریشان نظر آتا ہے، بال گرنے کی ایک مخصوص عمر ہوتی ہے مگر آج کل خراب آب و ہوا اور پانی کی وجہ سے بالوں کا عمر سے قبل اور تیزی سے جھڑنا عام ہوتا جا رہا ہے .جِلد، ناخن اور بالوں کے ماہرینِ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر اگر 60 بال گرتے ہیں تو یہ ایک قدرتی عمل اور عام بات ہے اور اگر بالوں کی گرنے کی تعداد 100 یا اس سے زائد تو پھر معاملہ پریشان کن ہے۔طبی ماہرین کے مطابق بالوں کے گرنے سے روکنے کے لیے غذا کا صحت بخش ہونا بھی ضروری ہے، اگر خوراک اچھی ہو اور ساتھ میں چند آسان گھریلو ٹوٹکوں کا بھی استعمال کر لیا جائے تو بال مزید صحت مند ہو سکتے ہیں۔آئیے کے-فوڈ میں جانیئے بالوں کی خوبصورتی کو بڑھانے کا شاندار طریقہ جو ان کو بنائے لبمے، گھنے اور سلکی وہ بھی صرف ایک رات کے بھیگے ہوئے تخم ملنگا سے۔ٹپ:٭ ایک چمچ تخم ملنگا کو دو کپ پانی میں رات بھر بھگو دیں۔٭ صبح اٹھ کر اس پانی کو بلینڈر میں ڈالیں اور تخم ملنگا کو بھی ، ان کو اچھی طرح پیس لیں۔٭ اس کے بعد چار چمچ دہی میں بلینڈ ہوئے تخم ملنگا کے دو چمچ اچھی طرح مکس کریں۔٭ اب اس میں دو چمچ لیموں کا رس شامل کریں اور اس پیسٹ کو بالوں میں لگائیں۔٭ اس کے بعد آپ بالوں کو کسی ہلکے سے کپڑے سے ڈھک کر 1 گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔٭ اب آپ اپنے بالوں کو سادے پانی سے دھوئیں اور ان میں اچھا شیمپو لگائیں تاکہ بال اچھی طرح دھل کر صاف ہو جائیں۔٭ اس ٹپ کو روزانہ استعمال کریں اور پائیں بالوں کے تمام مسئال کا حل وہ بھی بہت آسانی سے۔

Leave a Reply