ائی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 متحد عرب امارات میں کھیلا جارہا ہے – پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹورنامنٹ میں لاجواب کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے – پاکستان نے پہلے ہی میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو بری طرح سے شکست دی اور اپنا کمال دیکھایا – اس کے بعد نیوزیلینڈ اور افغانستان کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر جیت حاصل کی –
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جوش میں نظر آریے ہیں _سارے پلیرز زبردست فارم میں بھی ہیں – بابر اعظم، محمد رضوان ،آصف علی اور شاہین شاہ آفریدی ایک کمال کی فارم میں ہیں اور پاکستان کے لیے آنکی فارم بہت ضروری ہے –
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کا فائنل بھارت کے خلاف آیا تو پاکستان پوری کوشش کرے گا کے ایک دفعہ پھر سے فتح حاصل کرے – شاداب خان کافی اعتماد میں نظر آریے تھے – شاداب خان نے یہ بھی کہا کے وہ کوشش کریں گے کے اپنی غلطیوں پر قابو پائین –