لاہور : بھارت نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کے لیے خطرناک سکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس کے پاکستان شائقین، پی سی بی کو بی سی سی ائی سے سیکھنے کا کہہ رہے ہیں –
پیر کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ورلڈ ٹی 20 کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے۔ جن کھلاڑیوں میں بابر اعظم ، شاداب خان ، حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی ، صہیب مقصود ، خوشدل شاہ ، آصف علی ، اعظم خان ، محمد وسیم جونیئر ، حارث رؤف ، عماد وسیم ، محمد نواز ، محمد حسنین ، محمد حفیظ شامل تھے –
اج بھارت نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کے لیے اپنے سکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں – ویرات کوہلی (کیپٹن) ، روہت شرما (vc) ، کے ایل راہول ، سوریا کمار یادو ، رشبھ پنت (wk) ، ایشان کشن (wk) ، ہاردک پانڈیا ، رویندرا جدیجا ، راہول چہار ، روی چندرن اشون ، اکسر پٹیل ، ورون چکرورتی ، جسپریت بمراہ ، بھونیشور کمار ، محمد شامی شامل ہیں –
یہاں سے صاف ظاہر ہے کہ بھارت نے ایک زبردست سکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں بیشمار میچ وینرز شامل ہیں البتہ پاکستان کی ٹیم میں ایسا کچھ نہیں- پاکستان ٹیم ہے آدھے پلیر یا اللہ مدد پر چل رہے ہیں –