You are currently viewing بڑے جنوبی افریقن کھلاڑی نے پاکستان کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سیمی فائنل کے لیے فیورٹ قرار دے دیا!

بڑے جنوبی افریقن کھلاڑی نے پاکستان کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سیمی فائنل کے لیے فیورٹ قرار دے دیا!

لاہور : جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں دیکھنے کی پیشگوئی کردی-

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 رواں سال اکتوبر، نومبر میں اومان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جانا ہے – بڑے بڑے سابق کھلاڑی پانی اپنی رائے دینا شروع کرچکے ہیں-

اسی دوران جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ہرشل گبز بھی میدان میں اتر گیے، ہرشل گبز نے بھی ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے اپنی پیشگوئی کردالی-

ہرشل گبز نے کہا “مجھے لگتا ہے
پاکستان، بھارت اور انگلینڈ کے پاس ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سیمی فائنلز میں پہنچنے کا سنہری موقع ہے” –

گبز نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی غیر متوقع کھیل کی وجہ سے کچھ بھی کر سکتی ہے اور آپکو کیا پتہ ویسٹ انڈیز بھی سیمی فائنل کھیلنے میں کامیاب ہو جائے”-

ہرشل نے بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کی حال ہی میں ہونے والے سیریز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا بنگلہ دیش بھی سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں میں شامل ہوسکتی ہے _

Leave a Reply