لاہور : پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کے لیے سکواڈ میں 10 ستمبر سے قبل کم سے کم 3 تبدیلیاں متوقع –
پیر کو پاکستان کی ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا گیا تھا – اس کے بعد سے ہی شائقین نے اس سکواڈ کو تاریخ کی بد ترین سکواڈ قرار دے دیا – شائقین نے رمیز راجہ اور محمد وسیم کو اڑے ہاتھوں لیا –
صحافیوں اور شائقین کا کہنا تھا کے یہ سکواڈ پوری پرچی پر سیلیکٹ کی گئی ہے – اعظم خان، آصف علی، خوشدل شاہ اور حارس راؤف کے انتخاب پر سب ہی حیران تھے – ٹیم سے فخر کو ڈراپ کردیا گیا تھا –
اب کرکٹ لور علی اور ہماری ٹیم کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں اور اطلاعات کے مطابق 10 اکتوبر سے قبل پاکستان کی ورلڈ کپ سکواڈ میں 3 تبدیلیاں ہونگی – فہیم اشرف، عثمان قادر اور فخر زمان ٹیم میں واپسی کریں گے – سرفراز، شعیب اور عامر کے کم بیک کے امکان کم ہیں –
یہ بات واضح رہے کہ ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا لیکن اس بات کا قوی امکان ہے کہ 3 تبدیلیاں ہونگی –