لاہور : نیوزیلینڈ نے پاکستان دورہ کو ملتوی کرنے کے بعد بھارت کا نیوزیلینڈ کا دورہ بھی ملتوی کردیا –
جمعہ کو پاکستان اور نیوزیلینڈ کے درمیان پاکستان میں 18 سال انٹرنیشنل سیریز کا آغاز ہونا تھا – ٹاس سے 10 منٹ قبل نیوزیلینڈ کے کھلاڑیوں نے کھیلنے سے انکار کردیا – نیوزیلینڈ کے کھلاڑیوں اور گورنمنٹ کا کہنا تھا کے انکو راستہ پر انکی ٹیم پر حملے کی اطلاع ملی ہے اس لیے وہ ابھی مزید پاکستان میں نہیں رہ سکتے –
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے خود بھی نیوزیلینڈ کی وزیراعظم کو ٹیلی فون کیا اور انکو سیکورٹی کی پوری کلیرنس دی – عمران خان، نیوزیلینڈ کی وزیراعظم کو پاکستان میں روکنے کے لیے کافی کوشش کی –
اس کے ساتھ ہی ساتھ بھارتی کرکٹ ٹیم نے بھی اس سال نیوزیلینڈ کا دورہ کرنا تھا جسکو نیوزیلینڈ کرکٹ بورڈ نے اگلے سال تک ملتوی کردیا ہے – نیوزیلینڈ نے دورہ کو ملتوی کرنے کی وجہ کرونا اور زیادہ شیڈول کو قرار دیا ہے – ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے اس سال نیوزیلینڈ میں سیریز کھیلنی تھی –