لاہور :پاکستان کی ورلڈ کپ کی سکواڈ میں کیا تبدیلیاں ہونگی! اس کا حتمی فیصلہ آج ہوگا کیونکہ پاکستان کی ورلڈ ٹی ٹونٹی کی سکواڈ کل سے قرنطینہ میں جائے گی –
ہر بندے کو انتظار ہے کے پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کی سکواڈ میں تبدیلیوں کا اعلان کب ہوگا – اطلاعات کے مطابق پاکستان کی ٹیم میں دو سے چار تبدیلیاں ہونگی –
ذرائع کے مطابق کم سے کم بھی 2 تبدیلیاں ہونگیں جس میں اعظم خان اور محمد حسنین کی چھٹی ہوگی اور شاہ نواز دہانی اور فخر زمان کی ٹیم میں انٹری ہوگی –
اگر 4 تبدیلیاں ہوتی ہیں تو شعیب ملک اور سرفراز احمد بھی ٹیم میں کم بیک کریں گے – اطلاعات کے مطابق اگلے چوبیس سے ارتالیس گھنٹوں میں اس کا فیصلہ ہوجائے گا –
قومی ٹیم 15 اکتوبر کو دبئی ہے لیے روانہ ہوجائے گی – ٹیم چارتڈ طیارے میں متحد عرب امارات جائے گی- پاکستان کا بھارت کے خلاف پہلا میچ 24 اکتوبر کو ہوگا –