پاکستان کرکٹ ٹیم کی ائی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کے لیے منتخب ہونے والی سکواڈ دبئی کے لیے روانہ – قومی ٹیم 11 بجے ایئرپورٹ گئی – کھلاڑیوں کے ساتھ انکی فیملیز بھی موجود تھیں –
گرین شرٹس دبئی میں ایک دن قرنطینہ سے گزریں گے۔ ان کا تربیتی سیشن 17 اکتوبر کو ہوگا۔ خاندان کچھ کھلاڑیوں کے ساتھ سفر بھی کر رہے ہیں۔ بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن دبئی میں ٹیم میں شامل ہوں گے جبکہ بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر لاہور میں شامل ہوئے-
پی سی بی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر تصاویر اپلوڈ کی – قومی ٹیم کے کھلاڑی کافی پرجوش نظر آریے تھے –
یاد رہے پاکستان 18 اور 20 اکتوبر کو بالترتیب ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے خلاف دو وارم اپ میچ کھیلے گا۔ وہ 24 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ مہم کا باضابطہ آغاز کریں گے