لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے کل یانی جمعہ کو تین تبدیلیوں کے ساتھ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے بئے سکواڈ کا اعلان اعلان کیا تھا – کسکو کیا پتہ تھا کے اور تبدیلیاں بھی ہونگی –
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل بلے باز صہیب مقصود کو انجری ہوگئی ہے جس کے باعث وہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 میں شرکت نہیں کرسکیں گے –
یہ اطلاعات سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں کے صہیب مقصود ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں لیکن اب یہ آفیشل ہوچکا ہے –
ذرائع کے مطابق صہیب مقصود کو شدید درد ہے اور ڈاکٹر نے انکو آرام کرنے کا کہا ہے – انہوں نے بائو ببل جوائن کیا تھا لیکن وہ ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں پائیں گے –
ان کے متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کردیا جائے گا – اطلاعات کے مطابق شرجیل خان یہ شعیب ملک میں سے کسی کو ورلڈ کپ کی سکواڈ میں شامل کیا جائے گا – اس میں دونوں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو دیکھا جائے گا اور پھر فیصلہ ہوگا –