You are currently viewing بریکنگ نیوز : شاہ نواز دہانی کو کیا ہوگیا! دہانی کی عوام سے دعا کی اپیل!

بریکنگ نیوز : شاہ نواز دہانی کو کیا ہوگیا! دہانی کی عوام سے دعا کی اپیل!

پاکستانی فاسٹ بولر شانواز دہانی کی کامیاب سرجری ہوئی جس میں ان کی ناک سے ایک کنکر نکال دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 23 سالہ نوجوان کی کراچی کے نجی اسپتال میں سرجری ہوئی جہاں بچپن میں ناک میں اٹکا ہوا کنکر نکال دیا گیا۔

بچپن کی چوٹ سے متاثرہ ناک کی ہڈی بھی ٹھیک ہو گئی ہے۔ شاہنواز کو ناک میں تکلیف کی وجہ سے اکثر سانس لینے میں دشواری ہوتی تھی۔

وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سات کے آغاز سے قبل صحت یاب ہو جائیں گے۔ انہیں دو گھنٹے کی سرجری اور صحت یابی کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا، انہیں اگلے چیک اپ کے لیے 4 جنوری کو بلایا گیا ہے۔

نوٹ، شاہنواز ملتان سلطانز کے لیے پی ایس ایل 6 میں شاندار پرفارمنس کے بعد مداحوں کے پسندیدہ بن گئے ہیں۔ انہیں پاکستانی ٹیم میں بھی شامل کیا گیا تھا اور انہوں نے گزشتہ ماہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کیا تھا۔ وہ پاکستان کے لیے دو بین الاقوامی میچ کھیل چکے ہیں۔

Leave a Reply