لاہور: پاکستان کرکٹ اس وقت غیر یقینی صورتحال میں ہے۔ ذرائع کے مطابق اب پی سی بی بابر اعظم کو ٹی 20 کپتانی سے نکالنے کا سوچ رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بابر اعظم اور رمیز راجہ کے درمیان لڑائی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ورلڈ ٹی 20 اسکواڈ بابر اعظم ناراض نظر آئے۔ یہ خبر وائرل ہوگئی۔
اس کے بعد بابر اعظم کو برطرف کرنے کی خبر آئی۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ رمیز راجہ نے بابر اعظم کو ٹیسٹ کپتانی سے ہٹانے اور محمد رضوان کو پاکستان کا نیا ٹیسٹ کپتان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
آج صبح سی ای او وسیم خان نے اس خبر کی تردید کی اور کہا کہ بابر اعظم نے ورلڈ ٹی 20 اسکواڈ کو سپورٹ کیا۔
لیکن ذرائع سے تازہ ترین اپڈیٹس کے مطابق بابر اعظم کو ٹی 20 کی کپتانی سے بھی برطرف کیا جا سکتا ہے اور اسکا خطرہ موجود ہے – کچھ ویب سائٹس اور چینلز کے مطابق رمیز راجہ بابر اعظم کو ٹی 20 کرکٹ سے بھی نکال سکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حسن علی نئے ٹی 20 کپتان بن سکتے ہیں۔
یہ بات قابل غور ہے کہ یہ صرف ذرائع سے اپ ڈیٹس ہیں جن کی تصدیق نہیں ہویٰ-