لاہور : بابر اعظم پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ سکواڈ کی سلیکشن سے ناخوش! رمیز راجہ اور بابر آمنے سامنے آگئے! بابر اعظم کے مستعفی ہونے کا خطرہ بڑھ گیا!
پچھلے 48 گھنٹے میں پاکستان کرکٹ غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے – کل پاکستان کی تاریخ کی بدترین میں سے ایک سکواڈ کا اعلان کیا گیا جس کے بعد مصباح الحق اور وقار یونس نے استعفیٰ دے دیا ہے! پھر محمد وسیم نے اس سلیکشن کو درست ثابت کرنے کی ناکارہ کوشش کی –
اج صبح بابر اعظم اور رمیز راجہ کے درمیان تلخ کلامی کی خبریں وائرل ہوئیں – اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان کی شان اور کپتان بابر اعظم کے مستعفی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے –
کچھ نیوز چینلز کے مطابق مصباح الحق اور وقار یونس کے مستعفی ہونے کے بعد بابر اعظم کے کپتانی سے دستبرداری کا خدشہ بھی ہے کیونکہ بابر اعظم پاکستان کی ورلڈ کپ سکواڈ سے ناخوش نظر آتے ہیں –