ائی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کا آغاز 17 اکتوبر سے ہوجائے گا – ورلڈ کپ کی کوالیفائینگ سٹیج کا آغاز 17 کو ہوگا البتہ سوپر 12 کا آغاز 23 اکتوبر کو ہوگا –
ائی سی سی نے ورلڈ کپ کے نئے قوانین کا اعلان کردیا – اطلاعات کے مطابق ایونٹ میں پہلی بار ڈی ار ایس کا استعمال کیا جائے گا – اس کے ساتھ ساتھ اس ایونٹ کو تنقید سے پچانے کے لیے بڑے اقدامات کیے گئے ہیں –
ائی سی سی نے ایونٹ کی انعامی رقم کا بھی اعلان کردیا ہے – ایونٹ میں جیتنے والی ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر ملیں گے جوکہ چوبیس کروڑ پاکستانی روپے بنتے ہیں – آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے جوکہ 12 کڑور پاکستانی روپے بنتے ہیں – سیمی فائنل میں ی ہارنے والی ٹیموں کو 4 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے –