اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سٹار الرونڈرز اب ڈینگی سے صحت یاب ہو رہے ہیں – محمد حفیظ کو پہلے پچھلے ہفتے فوڈ پواسنگ ہوئی تھی اور اس کے بعد پتہ چلا کہ پروفیسر کو ڈینگی بخار بھی ہے –
بخار اور فوڈ پوائسنگ کی وجہ سے محمد حفیظ نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2021 کا پہلا مرحلہ نہیں کھیلا – حفیظ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2021 میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں شامل ہیں-
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پروفیسر اب جلد صحت یاب ہو جائیں گے اور نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2021 کے لاہور میں ہونے والے میچز میں حصہ لیں گے، حفیظ کی صحت یابی پاکستان کے لیے ورلڈ کپ میں بہت ضروری ہے – محمد حفیظ ٹیم کے ایک مین کھلاڑی ہیں –