You are currently viewing بابر اعظم کی کپتانی سے چھٹی! رمیز راجہ بابر اعظم سے ناراض

بابر اعظم کی کپتانی سے چھٹی! رمیز راجہ بابر اعظم سے ناراض

لاہور : بابر اعظم پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ سکواڈ کی سلیکشن سے ناخوش! رمیز راجہ اور بابر آمنے سامنے آگئے!آج دوپہر کو بابر اعظم کے مستعفی ہونے کا خطرہ بڑھ گیا تھا –

اج صبح بابر اعظم اور رمیز راجہ کے درمیان تلخ کلامی کی خبریں وائرل ہوئیں – اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان کی شان اور کپتان بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سے فارغ کیا جائے گا –

پاکستان کے بڑے نجی نیوز چینل کے مطابق پاکستان کے تینوں فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم اب صرف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کپتانی کریں گے –

ذرائع کے مطابق رمیز راجہ بابر سے ناراض ہیں اور اس لیے ہی بابر کو کپتانی سے فارغ کرنے آپ فیصلہ کیا جانے کا امکان ہے-

اطلاعات کے مطابق محمد رضوان کو نیا کپتان مقرر کیا جائے کیونکہ محمد رضوان نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے لیے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے –

یاد رہے ابھی تک کچھ حتمی نہیں ذرائع کا انکشاف ہے –

Leave a Reply