پاکستان کے بہترین کھلاڑی اور کپتان بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ سے باہر نظر آ رہے ہیں۔ بابر گزشتہ 377 دنوں میں ٹیسٹ سنچری بنانے میں ناکام رہے ہیں۔
دوسری جانب بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاندار فارم ہے۔ وہ اس سال کے شروع میں منعقدہ T20 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ انہوں نے اس سال کے شروع میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سیچری اسکور کی تھی۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم، محمد رضوان، محمد حسنین اور شاہین آفریدی کو بھی بگ بیش لیگ سے آفرز موصول ہوئی ہیں، انہیں این او سی فراہم کرنے کا فیصلہ ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے دوبارہ اسکواڈ کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا، شاداب، حارث اور فخر کو اس سے قبل آفرز موصول ہوئی تھیں۔ .
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے کے آخر تک متوقع، بگ بیش لیگ 5 دسمبر سے شروع ہوگی جب کہ ویسٹ انڈیز کی سیریز 22 دسمبر کو ختم ہوگی، صرف سیریز کا حصہ نہ بننے والے کھلاڑیوں کو این او سی دیئے جانے کا امکان