پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں جب کپتان بابر اعظم سے فاسٹ بولر حسن علی کی خراب کارکردگی کے بارے میں سوال کیا گیا تو پاکستان ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ حسن علی ان کے مین بولر رہیں اور وہ ایک میچ ونر کھلاڑی ہیں-
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا مزید یہ کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حسن علی پر ان کو پورا اعتماد اور بھروسہ ہے انہیں امید ہے کہ حسن علی شاندار قسم کی واپسی کریں گے اور آئندہ اچھا پرفارم کریں گے-
بابر اعظم نے مزید یہ کہا کہ اچھے کھلاڑی کئی بار کارکردگی نہیں دکھا پاتے لیکن وہ اپنی غلطیوں سے سیکھیں گیں اور آئندہ اچھا کرنے کی کوشش کریں گیں-
یاد رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ٹیسٹ سیریز میں حسن علی کی خراب کارکردگی کی وجہ سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا-
لیکن پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ان کی مکمل طور پر حمایت کی ہے اور کپتان بابر اعظم فاسٹ بولر حسن علی کے حوالے سے مکمل طور پر پر امید ہیں-