لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اور نیوزیلینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کو منسوخ کردیا گیا تھا اس کے بعد سیریز کو ملتوی کرنے کی خبر آگئی – البتہ ابھی تک آفیشل بیان نہیں آیا –
پاکستانی کرکٹرز بھی اس پر بات کر رہے ہیں۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹویٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ “سیریز کے اچانک ملتوی ہونے پر انتہائی مایوسی ہوئی ، جو پاکستان کے کروڑوں شائقین کی مسکراہٹیں واپس لا سکتی تھی۔ مجھے اپنی سیکورٹی ایجنسیوں کی صلاحیتوں اور ساکھ پر پورا بھروسہ ہے۔ ہمارا فخر اور ہمیشہ رہے گا پاکستان زندہ باد!
”
کامران اکمل اور محمد حفیظ نے بھی پاکستان کو کرکٹ کھیلنے کے لیے محفوظ ملک قرار دیا ہے لیکن نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اب بھی خوفزدہ ہے۔
شاداب خان نے کہا: یہ دل دہلا دینے والا ہے۔ پاکستانیوں کو کرکٹ بہت پسند ہے ، ہم نے یہاں کرکٹ کو واپس لانے کے لیے بہت محنت کی ہے۔ پی ایس ایل اور پاکستان کا دورہ کرنے والی دیگر ٹیمیں ہماری مہمان نوازی اور سیکورٹی انتظامات کا ثبوت ہیں۔ ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔