جنوری کے آغاز میں ائی سی سی نے اپنے سالانہ ایوارڈز کا اعلان کیا – شاہین شاہ آفریدی کو 2021 میں آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر کے لیے سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی کا فاتح قرار دیا گیا تھا –
محمد رضوان اور بابر اعظم کو ICC T20 اور ODI پلیئر آف ایئر قرار دیا گیا۔ یہ پاکستان کرکٹ کی ایک بہت بڑی کامیابی تھی اور ایک ہی سال میں پاکستانی کھیلاڑی آئی سی سی کے ٣ بڑے ایوارڈ اپنے نام کرچکے تھے –
اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل تصویریں میں دیکھا جاسکتا ہے ان تینوں کھلاڑیوں نے اپنا ایوارڈ پکڑا ہوا ہے – یہ آئی سی سی کا سالانہ ایوارڈ ہی ہے – یہ تصاویر سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں –