پاکستان کرکٹ ٹیم نے 2021 کا آغاز اچھا نہیں ہوا لیکن پچھلے 4 ماہ میں پاکستان کی کارکردگی اچھی رہی – پاکستان نے پچھلی 2 ٹیسٹ سیریز میں بھی کامیابی حاصل کی ہے – پاکستان نے پہلے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کی اور اسکے بعد بنگلہ دیش کو واہٹ واش کیا اور کامیابی حاصل کی –
بھارتی کمینٹیز اکاش چوپڑا بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے – اکاش چوپڑا نے اپنے یوٹوب چینل پر ویڈیو بنائی اور اس میں 2021 کی ٹیسٹ 11 بنائی – اکاش چوپڑا نے اس میں 2 پاکستانی کھلاڑیوں کو رکھا –
اکاش چوپڑا نے پاکستان کے لاجواب بلے باز فواد عالم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے اور انکو اپنی 2021 کی بہترین پلینگ 11 میں انکو شامل کیا – اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی کو بھی شامل کیا اس پر کچھ بھارتیوں کو اس پر تحفظات بھی تھے –