لاہور : پاکستان کے سابق لیجنڈری کھلاڑی اور کچھ عرصہ چیف سلیکٹر رہنے والے انضمام الحق کو ہارٹ اٹیک آیا البتہ اس وقت طبعیت ٹھیک ہے –
پاکستان کو ہر سطح پر کامیابیاں دلانے والے انضمام الحق کی طبیعت کل رات کو خراب ہوئی تو پتہ چلا جے ہارٹ اٹیک آیا ہے – اس کے بعد انجیوپلاسٹی ہوئی اور اس وقت انضمام کی حالت خطرے سے باہر ہے –
51 سالہ انضمام 375 میچوں میں 11701 رنز کے ساتھ ون ڈے میں پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں اور 119 میچوں میں 8829 رنز کے ساتھ ٹیسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ وہ ملک کے کامیاب ترین کپتانوں میں بھی شامل تھے۔
وہ 2007 میں بین الاقوامی کھیل سے ریٹائر ہوئے اور اس کے بعد پاکستان میں کئی عہدوں پر بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ اور پھر 2016 سے 2019 تک چیف سلیکٹر رہے۔ انہوں نے افغانستان کے ہیڈ کوچ کے طور پر بھی کام کیا ہے