اسلام آباد (ٹوڈے نیوز ) افغان سفیر کی بیٹی سیلسلہ علی خیل کو راولپنڈی سے اسلام آبادلانے والی چوتھی ٹیکسی کابھی پتہ چل گیا۔درائع کے
مطابق پو لیس نے چوتھی ٹیکسی بھی پکڑ لی ہے اور ٹیکسی ڈارئیور سے تحقیقات کی جار ہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے مبینہ
اغوا ہونے والی افغان سفیر کی بیٹی کے کیس کے حوالے سے پولیس کو مزید شواہد مل گئے ہیں ، جبکہ اغوا کے معاملے کو مشکوک قرار
دے دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی سما نیوز نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے خبر جاری کی ہے کہ افغان سفیر کی صاحبزادی نے جرمنی میں سیاسی پناہ لے رکھی ہے اوروہ جرمنی سے اپنی فیملی کے پاس ملنے آئی تھی۔سرکاری ذرائع کے مطابق سیلسلہ علی خیل ترکی کے ذریعے واپس جرمنی جائیں گی ۔