پاکستان نے جمعہ کو افغانستان کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے جگہ تقریباً پکی کرلی ہے-اب اگر پاکستان بدترین کارکردگی دے تو از وقت ہی ٹورنامنٹ در نکل سکتی ہے – پاکستان نے افغانستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے اور کامیابی حاصل کی –
افغانستان کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اورز میں 147 رن بنائے،کپتان محمد نبی نے آخر میں لاجواب بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو ایک اچھا سکور پر پہنچایا-
پاکستان نے سکور ایک اوور قبل ہی کرلیا-جب 2 اوور رہے گئے تھے تو پاکستان کو 24 رن درکار تھے اور آصف علی نے 4 چھکے مارے ،پاکستانی نے آسانی سے فتح حاصل کر لی – اس سے قبل نیوزیلینڈ کے خلاف بھی آصف علی نے ہی پاکستان کو کامیابی دلوائی تھی –
آصف علی کے چھکوں کی باتیں بھارتی میڈیا میں بھی کی جارہی ہیں – بھارت میڈیا اور معروف صحافی وکرانت گپتا آصف علی کی پھر پور تعریف کر رہے تھے اور کہے رہے تھے کے ان پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب مل گیا –
اس سے پہلے انکا یہ بھی کہنا تھا کے پاکستان ورلڈ کپ نہیں جیتا تو حیران ہونگے –