پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں 20 ستمبر 2022 کو کھیلا جانا ہے-

ذرائع کے مطابق یہ خبر سامنے آئی ہے کہ پہلے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو ہو سکتا ہے کہ ان کی انجری کے باعث پلیئنگ الیون کا حصہ نہ بنایا جائے اور انکی جگہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کے مایہ ناز بلے باز حیدر علی کو کپتان بابر اعظم کے ساتھ اوپننگ کے طور پر بھیجا جائے-

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شروع کے کچھ میچز میں ذرائع کے مطابق بابر اعظم کے ساتھ حیدر علی اوپننگ کرتے ہوئے دکھائی دے سکتے ہیں-

یاد رہے ایشیا کپ 2022 ہارنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کپتان بابر اعظم اور پاکستان کے مایا ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی اوپننگ کو لے کر بہت سے سوال اٹھے تھے-

اپنا تبصرہ بھیجیں