بقر عید سے پہلے پیاز فرائی کر کے محفوظ کریں تاکہ ہو جائے عید پر کام آسان، جانیئے پیاز کو تلنے اور زیادہ دِنوں تک محفوظ رکھنے کا طریقہ قر عید میں کچھ ہی دن باقی ہیں اور خواتین کو عید سے پہلے پہلے کئی قسم کے کام کر کے رکھنے پڑتے ہیں کیونکہ بکرا عید پر پہلے ہی بہت کام ہوتا ہے اور پھر مہمان نوازی بھی کرنی ہے، اس لئے ابھی سے ڈھیر ساری پیاز کو تل کر رکھ لیں تاکہ عید پر آم کو زیادہ محنت نہ کرنی پڑے۔ہمارے بتائے طریقے سے پیاز فرائی کریں اور محفوظ کر لیں تاکہ جب بھی آپ کو کھانا بنانا ہو تو پیاز کاٹنی اور تلنی نہ پڑے اور کام آسان ہو جائے۔پیاز تلنے اور محفوظ کرنے کا آسان طریقہپیاز تلنے کے لئے سب سے پہلے پیاز کو سلائسر کی مدد سے ایک دم باریک کاٹ لیں کیونکہ موٹی پیاز کو فرائی کرنے میں وقت درکار ہوتا ہے۔اب اسے کڑاہی میں تیز گرم تیل میں تلیں کریں۔کڑاہی میں نمک شامل کریں کیونکہ اس سے پیاز کا رنگ سنہرہ آتا ہے اور پیاز زیادہ جلدی فرائی ہوتی ہے۔اب ہلکی براؤن ہونے پر پیاز کو تیل سے نکال کر چھان لیں پیاز کو تیل سے نکالنے سے پہلے چولہا لازمی بند کریں ورنہ یہ نکالنے ہی نکالنے میں کالی ہو جائے گی۔اب اسے کسی ٹرے میں پھیلا کر رکھ دیں، اور الگ الگ کر لیں۔پھر ہوا لگنے دیں تاکہ یہ کُرکُری ہو جائے، جب یہ ٹھنڈی ہو جائے تو کنٹینر میں کچن ٹا

اپنا تبصرہ بھیجیں