پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان جمعرات کے روز کیا تھا- پاکستان کرکٹ ٹیم سکواڈ کا اعلان ہوا اور اس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کی تیاریوں میں لگی ہوئی ہے-

پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 کے لیے کرکٹ کے حوالے سے کافی بڑی خبر آئی ہے- تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان کی ٹیم کی کٹ کی ایک فوٹو لیک ہو چکی ہے-

پچھلے سال ائی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ کا رنگ ہرا تھا اور اس کے اوپر کچھ ڈیزائن ہوا تھا- اس بار بھی رنگ گہرا ہے اور ڈیزائن دیکھنے کو مل رہا ہے لیکن ڈیزائن میں کافی فرق ہے اور رنگ کے شیڈ میں بھی فرق نظر آرہا ہے-

یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ کی ایک فوٹو ہے اور ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ یہ کٹ اصل میں ایسی نہ ہو، اس لئے ہم پاکستان پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل اعلان کا انتظار کریں-

اپنا تبصرہ بھیجیں