پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ میں بھارت کی پچز پر کھیلنے کے لیے مشکلات نہیں ہونگی-

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عاقب جاوید کا کہنا ہے بھارت کے لیے بھی یہ آسان نہیں ہو گا وہ ورلڈکپ 2023 کے ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف 300 رنز آسانی سے بنا لے-

عاقب جاوید کہتے ہیں کہ بھارت نے اگرچہ نیوزی لینڈ کے خلاف یہ بتایا ہے کہ ورلڈکپ میں کیس پچز ہونے والی ہیں پر پاکستان کی بولنگ نیوزی لینڈ کے مقابلے میں بہت مظبوط ہے-

عاقب جاوید کا مزید یہ کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہمیشہ سے ہی بھارتی کرکٹ ٹیم کو ٹف ٹائم دیا ہے اسی وجہ سے بھارت کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف رنز کرنا آسان نہیں ہو گا-

یاد رہے اس سال 2023 میں آئی سی سی کا بڑا ون ڈے ورلڈکپ بھارت کی سر زمین پر کھیلا جانا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں