کچھ روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ کے اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایا ناز بلے باز شعیب ملک کو ورلڈکپ کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا جس پر بہت سے شائقین کرکٹ نے چیف سلیکٹر پر تنقید کی ہے-

شعیب ملک کے متعلق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ شعیب ملک نے 21 22 سال پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اپنی خدمات سر انجام دی ہیں اور اتنے سال ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اپنی فٹنس کو برقرار رکھا ہے یہ آسان کام نہیں ہوتا ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل کرنا چاہیے تھا-

محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ میں نے پچھلے سال ہی شعیب ملک کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیا تھا لیکن اگر دیکھا جائے تو شعیب ملک دوبارہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلنا چاہتے تھے لیکن چیف سلیکٹر نے صاف طور پر بتا دیا تھا کہ شعیب ملک ان کے پلان میں شامل نہیں ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں