پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان اور مایا ناز بلے باز بابر اعظم اس وقت اپنی بری فورم کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ان کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز آئی سی سی نے اپنی عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کو تبدیل کیا ہے اس میں بابر اعظم ایک درجے اور نیچے آ گئے ہیں اور اب بابر اعظم اس وقت آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں-

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایا ناز بلے باز سوریا کمار یادو نے بابر اعظم کو آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے اور بابر اعظم کی جگہ وہ خود تیسرے نمبر پر اس وقتذ آ گئے ہیں-

سال 2017 سے لے کر اب تک یہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کپتان بابر اعظم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹاپ تھری سے نچلی پوزیشن پر موجود ہوں-

یاد رہے ایشیا کپ سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں نمبر ون پر موجود تھے لیکن مسلسل بدترین کارکردگی کی وجہ سے بابر اعظم چوتھے نمبر پر آگئے ہیں-

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے پاس انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں پرفارم کرنے کا سنہری موقع ہے اور انگلینڈ کے خلاف بہترین کارکردگی دکھا کر بابر اعظم دوبارہ سے آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ تھری میں جگہ بنا سکتے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں