پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایا ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے خلاف زبردست کارکردگی دکھا کر شائقین کرکٹ کو بہت متاثر کیا ہے-

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اس آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رینکنگ میں نمبر 2 پر موجود ہیں-

محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے کے لئے لئے مزید کچھ پوائنٹس اپنے نام کرلیے ہیں اس وقت ٹی ٹونٹی رینکنگ میں محمد رضوان کے پوائنٹس 798 ہیں-

آئی سی سی کی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل رینکنگ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز سوریا کمار یادف اس وقت بھی نمبر ون پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو زبردست کھلاڑی محمد رضوان دوسرے اور قومی کرکٹ ٹیم کے تین فارمیٹس کپتان بابراعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں