پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایا ناز فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اس بار ہونے والے ایشیا کپ 2022 کے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھا کر بہت سے شائقین کرکٹ کے دلوں کو جیتا ہے-

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایا ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شاہ مخالف ٹیم کی اوپننگ بلے بازوں کے لیے ڈراؤنا خواب بن سکتے ہیں-

شاہین آفریدی اور نسیم شاہ دونوں ہی اپنی ٹیم کو شروعات میں وکٹ لے کر دیتے ہیں اور دوسری ٹیم کے بلے بازوں کو شروعات میں بے حد پریشان کرتے ہیں-

انجری کے باعث شاہین شاہ آفریدی اس بار کا ایشیا کپ نہیں کھیل پائے لیکن وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک مکمل فٹ ہو جائیں گے اور نسیم شاہ کے ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کی باؤلنگ یونٹ کو مزید نکھار دیں گے-

اپنا تبصرہ بھیجیں