پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایا ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی سے جب ان کے داماد شاہین شاہ آفریدی کی انجری کے متعلق سوال کیا گیا کہ شاہین آفریدی کی انجری کو کتنا وقت لگے گا تو اس سوال کے جواب میں شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کی انجری کو ٹھیک ہوتے ہوتے دو سے تین ہفتے لگیں گے-

یاد رہے شاہین شاہ آفریدی پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 کے فائنل کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے-

شاہد خان آفریدی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے متعلق کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم فائنل تک پہنچی یہی بہت بڑی بات ہے فائنل کھیلنا آسان نہیں ہوتا-

شاہد خان آفریدی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ کے متعلق کہنا تھا کہ اسکواڈ میں فواد عالم کو ضرور شامل کرنا چاہیے تھا ان کی پاکستان کے لیے بہت سی کارکردگیاں ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں