پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ کے بلے باز خرم منظور کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کپتان بابر اعظم سے زیادہ بہتر کپتان ہیں-

تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹر خرم منظور کا قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق کہنا تھا کہ بابر اعظم ابھی سیکھ رہے ہیں جب کہ سرفراز احمد نے پاکستان ٹیم کو کی فتوحات دلوائی ہیں-

خرم منظور کہتے ہیں کہ سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم انڈر 19 ورلڈ کپ 11 مسلسل سیریزیں اور چیمپئنز ٹرافی 2017 کی فاتح بنی ہے انہوں نے کہا کہ اب آپ بتا دیں کون زیادہ بہتر ہے-

خرم منظور نے کہا کہ سرفراز احمد میرے بچپن کے دوست ہیں اور وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان بابر اعظم سے زیادہ بڑے کپتان ہیں اور خرم منظور کہتے ہیں کہ انہیں سمجھ نہیں آتا سرفراز احمد کو کیوں باہر کیا گیا-

یاد رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان بابر اعظم کو آسٹریلیا انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے ہارنے کے بعد سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا-

اپنا تبصرہ بھیجیں