گزشتہ روز پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا ٹی ٹونٹی میچ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا-

پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچ ہارنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایا ناز گیند باز عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ حیدر علی پاکستان کرکٹ ٹیم میں کیا کر رہے ہیں؟ وہ کون سا میچ ہے جو حیدر علی نے اپنی بلے بازی سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو جیتوایا ہو؟ یا یہ بتا دیں کہ خوشدل شاہ اور افتخار احمد میں سے کس نے آج تک پاکستان کو کوئی میچ جیتوایا ہے؟

عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ اس وقت حیدر علی کو پاکستان کرکٹ ٹیم میں نہیں ہونا چاہیے حیدر علی کی جگہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرنے والے طیب طاہر کو پاکستان کرکٹ ٹیم میں موقع ضرور دینا چاہیے کیونکہ وہ نمبر چار پر آکر زبردست بیٹنگ کرتے ہیں اور یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا-

یاد رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایا ناز گیند باز عاقب جاوید پہلے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن پر تنقید کرچکے ہیں اور آج ایک بار پھر سے انہوں نے سلیکشن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں