پاکستان کرکٹ ٹیم اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان کل سے ٹیسٹ سیریز کا آغاز کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا-

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں گزشتہ روز کچھ مزید کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے-

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں میر حمزہ ساجد خان اور شاہنواز دھانی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے-

فاسٹ بولر میر حمزہ سے متعلق یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ہو سکتا ہے میر حمزہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جائے-

یاد رہے میر حمزہ کو بہت سی سیروزوں سے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا لیکن شاہد آفریدی کے چیف سلیکٹر بنتے میر حمزہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شامل کر لیا گیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں