پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارت کے خلاف لانگ الیون کے حوالے سے ابھی بھی بہت سے شکوک و شبہات موجود ہیں- بابر اعظم نے تو کل کہہ دیا تھا کہ پاکستان کی پلیئنگ الیون کو طے کرلیا گیا ہے لیکن ذرائع کے مطابق ایک سے دو کھلاڑیوں کی جگہ ابھی جگہ کنفرم نہیں –

ذرائع کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراظم چاہتے ہیں کہ افتخار احمد کو بھارت کے خلاف لیگ نون میں شامل کیا جائے، اس کی وجہ افتخار احمد کا سینئر پلیر ہونا ہے-

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ اور باقی لوگ چاہتے ہیں کہ حیدر علی کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں شامل کیا جائے- بابر اعظم کا موقف ہے کہ شعیب ملک اور حفیظ کی غیر موجودگی میں افتخار احمد کا ہونا ضروری ہے-

حتمی فیصلہ اب ٹاس سے پہلے ہی متوقع ہے اور زیادہ چانس حیدر کے نا کھیلنے کا ہے – یاد رہے یہ ذرائع کی خبر ہے اور ضروری نہیں ذرائع کی ہر خبر سچی بھی ہو –

اپنا تبصرہ بھیجیں