پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز محمد حفیظ آج کل کافی زیادہ بیانات دے رہے ہیں- تازہ ترین بیان کے مطابق محمد حفیظ نے محمد رضوان اور بابر اعظم کو بہترین بلے باز قرار دیا ہے مگر ساتھ ہی ساتھ تنقید بھی کر گئے ہیں-

ایشیا کپ 2022 میں پاکستان کی ہار کی ذمہ داری بابر اعظم اور محمد رضوان کو بھی دی جا رہی ہے کیونکہ وہ کا سلو کھیلتے ہیں اور ان کا انٹنٹ اچھا نہیں ہوتا ہے-

پروفیسر محمد حفیظ نے کہا اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ بابر اعظم محمد رضوان اس وقت دنیائے کرکٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں اور انھوں نے پاکستان کی بہت سی خدمت کی ہے-

یہ بات اپنی جگہ لیکن محمد رضوان اور بابر اعظم کو تیز کرکٹ کھیلنی چاہیے اور ایک اچھے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ اچھے انٹینٹ کےساتھ کھیلنا چاہے- محمد حفیظ نے کہا –

اپنا تبصرہ بھیجیں