انگلش کرکٹ ٹیم نے سات ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں گزشتہ روز پاکستانی کرکٹ ٹیم کو شکست دے دی۔ آج کی فتح کے بعد انگلش کرکٹ ٹیم کو سات ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں انتہائی خراب باؤلنگ کی جو اس کی شکست کی بڑی وجہ بنی۔ اس کے بعد قسمت نے بھی پاکستان کا ساتھ نہ دیا جس کی وجہ سے پاکستان میچ ہار گیا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 110 رنز بنائے تھے گزشتہ روز جلد ہی آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کو 222 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنا پڑا اور بابر اعظم کے تعاون کے بغیر یہ ناممکن تھا۔

بابر اعظم نے ہوائی شاٹ کھیلا جو ایک فیلڈر کے ہاتھوں کیچ ہو گیا۔ بابر اعظم کیچ پکڑے گئے لیکن پھر وہ آوٹ نہیں ہوئے تھے اور ناٹ اوتٹ تھے کیونکہ فیلڈر کا پاؤں باؤنڈری لائن سے ٹکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

امپائر نے اسے چیک نہیں کیا جس کی وجہ سے بابر اعظم کو واپس پویلین جانا پڑا۔ سوشل میڈیا صارفین اس وقت پاکستان بمقابلہ انگلینڈ سیریز میں امپائرنگ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں