ائی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کا دوسرا سیمی فائنل جاری ہے – پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں – آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور پاکستان نے اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کیا –

بابر اعظم اور محمد رضوان نے زبردست شروعات کی اور پاکستان کے بعد تھوڑا سلو ہوا لیکن ایک اچھے سکور تک پہنچے میں کامیاب ہوگئے – بابر اعظم نے آج بھی بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دالا –

ویرات کوہلی ریکارڈ بناتے ہیں اور بابر اعظم اس کو توڑ دیتے ہیں – بابر اعظم نے آج بھی کچھ ایسا ہی کیا ہے اور بڑے میچ میں کیا ہے –

بابر اعظم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز تین 2500 رن کرنے والے بلے باز بن گئے – بابر اعظم نے یہ اعزاز صرف اور صرف 68 اننگ میں عبور کرلیا ہے اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے –

اپنا تبصرہ بھیجیں