پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان اور مایا ناز بلے باز بابر اعظم اس وقت اپنی بری فورم کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ان کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-

اطلاعات کے مطابق آج آئی سی سی نے اپنی عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کو تبدیل کیا ہے اس میں بابر اعظم ایک درجے اور نیچے آ گئے ہیں اور اب بابر اعظم اس وقت آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں-

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایا ناز بلے باز سوریا کمار یادو نے بابر اعظم کو آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے اور بابر اعظم کی جگہ وہ خود تیسرے نمبر پر اس وقتذ آ گئے ہیں-

یاد رہے ایشیا کپ سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں نمبر ون پر موجود تھے لیکن مسلسل بدترین کارکردگی کی وجہ سے بابر اعظم چوتھے نمبر پر آگئے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں