ایشیا کپ 2022 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو جانا ہے ایشیا کپ 2022 میں سب سے بڑا مقابلہ 28 اگست کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا-

اطلاعات کے مطابق بھارتی میڈیا کی طرف سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ راہول ڈراوڈ کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کی وجہ سے سے وہ ایشیا کپ 2022 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو جوائن نہیں کر سکتے-

راہول ڈراوڈ کو کرونا مثبت آنے پر آئسولیٹ کر دیا گیا ہے ان کی جگہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میں تمام ذمہ داریاں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی وی وی ایس لکشمن سنبھالیں گے-

یاد رہے بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ 2022 کا ٹورنامنٹ کھیلنے کے لئے اپنی تمام تر کھلاڑیوں کے ہمراہ متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں