ایشیا کپ 2022 کے پورے ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان بابر اعظم بدترین فارم کا شکار رہے اور پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی نہیں دکھا پائے-

بابر اعظم کے متعلق سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ سے پہلے سے زیادہ پریشر نہ ڈالا جائے اگر آپ لوگ چاہتے ہیں کہ بابر اعظم اپنی فارم میں واپس آئے تو ان کو زیادہ سپورٹ کیا جائے اور ان پر اعتماد کیا جائے-

مہیلا جے وردھنے کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو چاہیے کہ وہ بلے بازی کے وقت صرف بیٹر ہونے کے ناطے سوچیں اور کپتانی کے وقت کپتانی کا سوچیں جس کی میدان میں ضرورت ہے-

مہیلا جے وردھنے کا کہنا ہے کہ یہ بات آسان نہیں ہوتی کہ بابر اعظم آپ کی ٹیم کا سب سے بہتر اور سب سے بڑا کھلاڑی ھے اس کو زیادہ سے زیادہ سپورٹ کی ضرورت ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں