پاکستان کرکٹ ٹیم اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے-
تفصیلات کے مطابق پنڈی میں ہونے والے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے اس میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا-
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو 337 رنز کا ٹارگٹ جیتنے کے لیے دیا ٹارگٹ کو چیز کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایا ناز بلے باز فخرزمان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا-
فخر زمان نے سیریز کے دوسرے میچ میں بھی نیوزی لینڈ کے خلاف زبردست سینچری اسکور کی فخر زمان کے ساتھ ساتھ امام الحق اور بابر اعظم نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی-
اور یوں پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کا پہلا میچ اپنے نام کر سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کرلی-