پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے اندر پاکستان کرکٹ ٹیم نے کچھ ایسے کھلاڑیوں کو نہیں رکھا ہے جس کے اوپر سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے-

پاکستان کرکٹ ٹیم کا مڈل آڈر کافی زیادہ کمزور نظر آتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 جیتنے کے لائق نہیں ہے اور پاکستان ٹورنامنٹ کے اندر آگے نہیں جا پائے گا-

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور مایہ ناز گیند باز شعیب اختر نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 کی سکواڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہوں نے کہا کہ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ایک برے سکواڈ کا اعلان کیا ہے-

شعیب اختر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈکپ 2022 کی اگلی اسٹیج کے اندر نہیں جا پائے گی اور پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو سکتی ہے-

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ سائین ایوب اور شرجیل خان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی اٹھارہ رکنی اسکواڈ کے اندر شامل کیا جا سکتا ہے-

اس وقت کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس بات کا بھی عندیہ دیا جا رہا ہے اور راہ میں بتا رہے ہیں کہ شرجیل خان کے علاوہ شعیب ملک اور حارث سہیل کو بھی پاکستان کی اسکواڈ کے اندر شامل کیے جانے کی اوپر غور کیا جا رہا ہے-

یہ ذرائع کے مطابق خبریں ہیں اور یہ اس وقت ہر جگہ مختلف اطلاعات ارہی ہیں اس لیے صارفین کو بچ کر رہنا چاہیے –

اپنا تبصرہ بھیجیں