انگلینڈ کرکٹ ٹیم اس وقت پاکستان کے دورے پر ہے اور یکم دسمبر سے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ سیریز شروع ہوگی-

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس صوفی کی رونمائی کی تقریب کا حصہ نہیں بنے کیونکہ انگلینڈ کے آفیشل سمیت کل 14 ارکان بیماری کا شکار ہیں-

انگلینڈ کی ٹیم کے چودہ ارکان بدہضمی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے آج انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیشتر کھلاڑیوں نے پریکٹس میں حصہ بھی نہیں لیا-

پاکستان کرکٹ بورڈ اور انگلش کرکٹ بورڈ دونوں کے درمیان بات چیت جاری ہے ہوسکتا ہے کہ راولپنڈی میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کو 24 گھنٹے کے لیے ملتوی کر دیا جائے-

دونوں دونوں بورڈز آپس میں بات چیت کر رہے ہیں اور بات چیت کرنے کے بعد ہی حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں