You are currently viewing کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ! فن لینڈ کی ٹیم نے 8 الپز لگا دیں!

کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ! فن لینڈ کی ٹیم نے 8 الپز لگا دیں!

کرکٹ کی ٹیمیں وکٹیں حاصل کرنے کے لیے کیا، کیا نہیں کرتی – ٹیمیں ہر حکمت عملی اپنا لیتی ہیں اور وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں – خاص طور پر جب مقابلہ بڑا ہو –

کرکٹ کی تاریخ کا ایک انوکھا واقعہ اس وقت پیش آیا جب فن لینڈ اور انگلینڈ کے میچ میں فن لینڈ نے 8 سلپس کھڑی کیں- یہ یورپین چیمپین شب کا ایک میچ تھا –

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرہل ہوگئی، جس میں عجیب سہ حکمت عملی کو دیکھا جاسکتا ہے – سوشل میڈیا صارفین نے اس پر اپنی اپنی رائے اور تبصرے دیے –

فن لینڈ نے وکٹیں حاصل کرنے کے لیے اٹھ سلپس لگا دیں اور جو نتیجہ وہ چاہتے تھے وہ انکو مل بھی گیا – پہلی ہی گیند پر بال اوپنر کے بلے پر لگی اور وکٹ کیپر کے ہاتھ میں جا گری اور ایسے ہی وکٹ مل گئی –

اٹھ سلپس کا مطلب صرف ایک اور فیلڈر گراونڈ میں موجود تھا جوکہ سلپ میں نہیں کھڑا تھا –

البتہ اس میچ کو انگلینڈ کی ٹیم نے جیت لیا – انگلینڈ کی چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے اور یہ میچ انگلینڈ نے 14 رن سے جیتا –

Leave a Reply