You are currently viewing پاکستان کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی! ایشیا کپ 2023 پاکستان میں!

پاکستان کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی! ایشیا کپ 2023 پاکستان میں!

اج ایشین کرکٹ کونسل کا ایک بڑا اجلاس ہوا جس میں بڑے فیصلے کے گئے – ایشیا کپ 2023 اور 2022 کے بارے میں اہم گفتگو کی گئی –

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ کا 2023 ایڈیشن پاکستان کو الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جانے والا یہ ٹورنامنٹ اگلے سال سری لنکا میں ٹی 20 ایشیا کپ کے بعد ہوگا۔

یہ فیصلے اے سی سی کے ایک اجلاس میں کیے گئے جو جمعہ کو دبئی میں منعقد ہوا۔

یہ فیصلہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین (پی سی بی) رمیز راجہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2021 کا فائنل دیکھنے کے لیے مدعو کرنے کے چند گھنٹوں بعد کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں بورڈز کے سربراہوں کے درمیان غیر رسمی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جبکہ دونوں نے ایشیائی بلاک کی بحالی اور باہمی کرکٹ پر تبادلہ خیال کیا۔

Leave a Reply