You are currently viewing پاکستان اور بھارت کا میچ ہوگا یا نہیں؟ موسم کیسا رہے گا، نئی خبر آگئی!

پاکستان اور بھارت کا میچ ہوگا یا نہیں؟ موسم کیسا رہے گا، نئی خبر آگئی!

پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 کا میچ اتوار 23 اکتوبر کو میلبورن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا – اگر میچ بارش کے باعث متاثر ہوا نا ہوا تو پاکستان کے وقت کے مطابق دوپہر کو 1 بجے شروع ہوگا –

پاکستان کرکٹ ٹیم کی پیلینگ 11 تقریباً طے پاچکی ہے اور بھارت کی کھیلنے والی گیارہ بھی تقریباً کنفرم ہوگئی ہے – پاکستان اور بھارت کے میچ میں بارش کی بھی کافی زیادہ پیشن گوئی کی جارہی ہے –

میلبورن کرکٹ سٹیڈیم میں رات کو کچھ گھنٹوں قبل موسلا دھار بارش ہوئی اور اطلاعات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی بارش کی کافی پیشن گوئی –

اطلاعات کے مطابق میچ کے روز میلبورن کرکٹ سٹیڈیم میں 70 سے 80 فیصد بارش کا امکان ہے – البتہ میچ کے دوران 30-40 فیصد بارش کا امکان ہے – یہ موسم کی پیشن گوئی بی بی سی ویبسائٹ کی جانب سے کی گئی –

اس کے ساتھ ہی ساتھ 3 سے 8 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے اور اتنے پانی کو سکھانے کے لیے 1 گھنٹہ کافی ہوگا – اگر میچ کے دوران بارش نہیں ہوئی تو میچ مکمل 20 اوورز کا بھی ہوسکتا ہے –

البتہ اگر میچ کے دوران بارش ہوئی تو میچ مکمل 20 اوورز کا نہیں ہو پائے گا لیکن میچ کو 5 آوروں کا ممکن بنانے کی ہر کوشش کی جائے گی – یہ میچ نا ہونے کی صورت میں عربوں روپے کا نقصان ہوگا –

Leave a Reply