ICC World Cup

نماز عشا کا وقت ہو چکا تھا، صفیں باندھ لی گئیں، تکبیر ہو چکی تو اچانک امام کعبہ پیچھے مڑے اور ایک پاکستانی کواشارہ کر کے

آج کعبہ میں کچھ غیر معمولی واقعہ ہونے والے تھا، نماز عشا کا وقت ہو چکا تھا، نمازیوں نے صفیں درست کر لی تھیں۔ تکبیر شروع ہو کر جیسے ہی ختم ہوئی تو اچانک امام کعبہ جائے امامت سے پیچھے ہٹ گئے۔

اور مڑ کر اگلی صف میں کھڑے ایک پاکستانی کی طرف اشارہ کیا کہ۔’’آج تم نماز پڑھائو‘‘بازوسے پکڑا اور تقریباََ زبردستی ہی جائے امامت پر کھڑا کر دیا۔ یہ وہ جگہ ہے۔ جہاں پر صرف کھڑے ہونے کا خواب دنیا بھر کے مسلمان اپنی آنکھوں میں سجائے بیٹھے ہیں۔

اچانک اتنا بڑا اعزاز اور یک لخت۔ اس شخص کی حالت غیر ہو گئی قدم لڑکھڑانے لگے۔ آنسوئوں کی جھڑی تھی کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی۔ ہچکیوں اور سسکیوں کے درمیان نماز تو مکمل ہو گئی۔

مگر ہر رکعت میں رکوع اور سجدے کے درمیان یہی دھڑکا لگا رہا کہ کہیں روتے روتے زمین پر نہ جاگریں۔ یہ کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان کی عظیم مسلح افواج کے سربراہ اور اس وقت کے صدر پاکستان جنرل محمد ضیا الحق جن کو اسرائیل کے یہودی فوجی صلاح الدین ایوبی ثانی کے لقب سے پکارتے تھے۔

یہ اعزاز صرف صدر جنرل ضیا الحق کے حصے میں ہی آیا کہ اچانک کعبہ میں نماز عشا میں مسلمانوں کی امامت آپ سے کروائی گئی۔

جنرل ضیا الحق کا یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ آپ ایک ہی دن میں متعدد مرتبہ روضہ رسول ﷺ کے اندر حاضری سے فیضیاب ہوئے۔ یہاں تک کہ گورنر مدینہ آپ کے پاس اپنی سفارش لے کر آگئے کہ جنرل صاحب! اب جب شرف بازیابی ہو

تو خادم کو بھی۔ ہمراہی کا شرف بخشئے گا، پھر چشم فلک نے دیکھا کہ گورنر مدینہ جنرل ضیا الحق کے توسط سے۔ روضہ رسول میں حاضری سے فیضیاب ہوئے، جنرل ضیا الحق کی زندگی کے ایسے بے شمار حیران کن واقعات ہیں۔ جن کو پڑھ کر لوگ حیران ہو جاتے ہیں۔

 

alidaud

Recent Posts

USA pacer eyes face-off with Virat Kohli, Babar Azam at 2024 T20 World Cup

USA fast bowler Ali Khan has his sights set on challenging cricket superstars Virat Kohli…

1 month ago

Schedule for Pakistan T20I tour to Ireland announced

The schedule for the Pakistan cricket team’s T20I tour to Ireland was unveiled on Thursday.…

1 month ago

Jason Gillespie part ways with South Australia amid Pakistan coaching reports

Jason Gillespie has stepped down from his position as Head Coach of the West End…

1 month ago

“Either Drunk Or Drugged”: Bangladesh’s Bizarre DRS Call On SL Star’s Forward Defence Viral. Watch

The second and the final Test between Sri Lanka and Bangladesh started in Sylhet on…

1 month ago

LSG Playing 11 vs Punjab Kings- IPL 2024, Match 11

Lucknow Super Giants (LSG) are placed at the bottom of the points table heading into…

1 month ago

“Felt so unnecessary” – Robin Uthappa’s shocking reaction to Virat Kohli’s ‘still got it’ comment

Former India cricketer Robin Uthappa reacted to Virat Kohli’s ‘still got it comment’, which he…

1 month ago